نئی دہلی،04 اکتوبر (آئی این ایس انڈیا؍ ایس او نیوز) ویسٹ انڈیز کے خلاف راج کوٹ میں کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 18سال کے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے اپنے پہلے میچ میں ہی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری جڑ دیا ۔ اسی کے ساتھ شا سب سے کم عمر کے ہندوستان کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری لگائی ہے ۔پرتھوی شا نے 99گیندوں میں 15چوکے کی زبر دست اننگ کی مدد سے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری لگائی ہے۔پرتھوی شا سب سے کم عمر میں پہلی سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔اس سے پہلے 1990 میں سچن تندولکر نے انگلینڈ کے خلاف پہلی سنچری لگائی تھی۔اس وقت ان کی عمر 17 سال 112 دن تھی۔18 سال 329 دن کے پرتھوی شا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی سنچري لگاکر دوسرے سب سے نوجوان ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔تیسرے نمبر پر کپل دیو (20 سال 21 دن) اور چوتھے نمبر پر عباس علی بیگ (20 سال 131 دن) ہیں۔عالمی کرکٹ میں بھی پرتھوی شا کا نام شامل چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری لگاکر وہ ٹیسٹ میں سب سے کم عمر میں سنچری لگانے والے چوتھے کھلاڑی بن چکے ہیں۔پہلے نمبر پر بنگلہ دیش کے محمد اشرفل ہیں۔جنہوں نے سری لنکا کے خلاف سنچری لگایا تھا۔اس وقت ان کی عمر 17 سال ویسٹ انڈیز کے خلاف راج کوٹ میں کھیلے جا رہے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن 18سال کے سلامی بلے باز پرتھوی شا نے اپنے پہلے میچ میں ہی شاندار بلے بازی کرتے ہوئے سنچری جڑ دیا ۔ اسی کے ساتھ شا سب سے کم عمر کے ہندوستان کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں جنہوں نے اپنے کریئر کے پہلے ٹیسٹ میچ میں سنچری لگائی ہے ۔پرتھوی شا نے 99گیندوں میں 15چوکے کی زبر دست اننگ کی مدد سے اپنے پہلے ٹیسٹ میں سنچری لگائی ہے۔پرتھوی شا سب سے کم عمر میں پہلی سنچری لگانے والے دوسرے ہندوستانی بن گئے ہیں۔اس سے پہلے 1990 میں سچن تندولکر نے انگلینڈ کے خلاف پہلی سنچری لگائی تھی۔اس وقت ان کی عمر 17 سال 112 دن تھی۔18 سال 329 دن کے پرتھوی شا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی سنچري لگاکر دوسرے سب سے نوجوان ہندوستانی کھلاڑی بن گئے ہیں۔تیسرے نمبر پر کپل دیو (20 سال 21 دن) اور چوتھے نمبر پر عباس علی بیگ (20 سال 131 دن) ہیں۔عالمی کرکٹ میں بھی پرتھوی شا کا نام شامل چکا ہے۔ویسٹ انڈیز کے خلاف سنچری لگاکر وہ ٹیسٹ میں سب سے کم عمر میں سنچری لگانے والے چوتھے کھلاڑی بن چکے ہیں۔پہلے نمبر پر بنگلہ دیش کے محمد اشرفل ہیں۔جنہوں نے سری لنکا کے خلاف سنچری لگایا تھا۔اس وقت ان کی عمر 17 سال 61 دن تھی۔دوسرے نمبر پر مساکاجدا ہیں جنہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہرارے میں سنچری لگائی تھی۔اس وقت ان کی عمر 17 سال 353 دن تھی۔تیسرے نمبر پر سلیم ملک ہیں۔1982 میں سری لنکا کے خلاف سنچری لگائی تھی۔اس وقت ان کی عمر 18 سال 323 دن تھی۔چوتھے نمبر پر پرتھوی شا کا نام شامل ہوچکا ہے۔ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبو کرتے ہوئے شکھر دھون نے 2013 میں آسٹریلیا کے خلاف محض 85 گیندوں پر سنچری لگایا تھا۔وہ پہلے نمبر پر ہیں۔ڈوین اسمتھ نے 2004 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈیبو کیا تھا۔انہوں نے 93 گیندوں پر سنچری لگایا تھا تیسرے نمبر پر پرتھوی شا کا نام شامل چکا ہے۔انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے میچ میں 99 گیند میں سنچری لگائی ہے۔